عامر خان کو جنم دن کی شبھ کامنائیں ♥️

اس نے "لگان" میں خود پر یقین رکھنے اور سامراجی قوتوں کو للکارنے کا درس دیا۔
"دل چاہتا ہے" میں دوستی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
"رنگ دے بسنتی" میں جدید دور کے چندر شیکھر آزاد کے روپ میں ہند پر جند نچھاور کر دی۔
یہی تو تھا جس نے 29 مارچ 1857ء کو سور کی چربی والے کارتوسوں کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کوارٹر گارڈ کے سامنے اپنے سارجنٹ میجر پر گولیاں برسا دیں، اور آزادی کی جنگ کے پہلے ہیرو "منگل پانڈے" کو بڑے پردے پر امر کر دیا۔
اس نے "تارے زمین پر" کے ذریعے اسپیشل بچوں پر خاص توجہ دینے کا پیغام دیا۔
"تھری ایڈیٹس" میں مشین بننے کے بجائے اپنی مرضی کے کیریئر کا انتخاب کرنا اور زندگی گزارنا سیکھایا ۔
اسی نے "پی کے" بن کر مذہبی نفرتوں کے رونگ نمبرز پھیلانے والوں کے خلاف آواز اٹھائی اور انہیں بے نقاب کیا۔
اور "دنگل" میں ہمیں یہ سمجھایا کہ بیٹیوں کے راستے روکنے کے بجائے، ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے میں ان کا ساتھ دیں، کیوں کہ عورت وہ سب کچھ کر سکتی ہے جو ہم شاید مردوں کے لیے ہی ممکن سمجھتے ہیں۔
چار دہائیوں سے کئی جان دار، شان دار اور یادگار کردار ادا کرنے والے ہندی سنیما کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" عامر خان کو جنم دن کی شبھ کامنائیں
Comments
Post a Comment