Posts

Showing posts from March, 2025

عامر خان کو جنم دن کی شبھ کامنائیں ♥️

Image
اس نے "لگان" میں خود پر یقین رکھنے اور سامراجی قوتوں کو للکارنے کا درس دیا۔ "دل چاہتا ہے" میں دوستی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ "رنگ دے بسنتی" میں جدید دور کے چندر شیکھر آزاد کے روپ میں ہند پر جند نچھاور کر دی۔ یہی تو تھا جس نے 29 مارچ 1857ء کو سور کی چربی والے کارتوسوں کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کوارٹر گارڈ کے سامنے اپنے سارجنٹ میجر پر گولیاں برسا دیں، اور آزادی کی جنگ کے پہلے ہیرو "منگل پانڈے" کو بڑے پردے پر امر کر دیا۔ اس نے "تارے زمین پر" کے ذریعے اسپیشل بچوں پر خاص توجہ دینے کا پیغام دیا۔ "تھری ایڈیٹس" میں مشین بننے کے بجائے اپنی مرضی کے کیریئر کا انتخاب کرنا اور زندگی گزارنا سیکھایا ۔ اسی نے "پی کے" بن کر مذہبی نفرتوں کے رونگ نمبرز پھیلانے والوں کے خلاف آواز اٹھائی اور انہیں بے نقاب کیا۔ اور "دنگل" میں ہمیں یہ سمجھایا کہ بیٹیوں کے راستے روکنے کے بجائے، ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے میں ان کا ساتھ دیں، کیوں کہ عورت وہ سب کچھ کر سکتی ہے جو ہم شاید مردوں کے لیے ہی ممکن سمجھتے ہیں۔ چار دہائیوں سے کئی جان د...

جعفر ایکسپریس پر حملہ کیسے ہوا؟ شدت پسندوں سے لڑنے والے پولیس اہلکار کے مغوی بننے سے فرار تک کی کہانی

Image
اس تحریر میں شامل تفصیلات چند قارئین کے لیے باعث تکلیف ہو سکتی ہیں۔ ’گاڑی سرنگ میں نہیں تھی، کھلی جگہ تھی۔ وہ سینکڑوں کی تعداد میں تھے، ہم سے بہت زیادہ۔‘ یہ الفاظ جعفر ایکسپریس میں سوار ریلوے پولیس کے اس اہلکار کے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ بلوچ شدت پسندوں کے حملے کے بعد پہلے تو انھوں نے دیگر ’پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا‘ لیکن پھر ’ایمونیشن ختم ہونے پر‘ انھیں بھی یرغمال بنا لیا گیا۔ یہ اہلکار، جنھوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کی، کہتے ہیں کہ وہ ریل گاڑی پر بلوچ لبریشن آرمی کے شدت پسندوں کے حملے کے چند گھنٹے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیکن اس سے پہلے انھوں نے اس مقام پر کیا دیکھا اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کیسے ہوا، اس کی تفصیل انھوں نے بی بی سی کو بتائی۔ مذکورہ اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ریلوے پولیس کے چار اور ایف سی کے دو اہلکار تھے۔ ’میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھا۔ پانچ ہم تھے اور دو ایف سی والے تھے، ہم سات آدمی تھے۔‘ اہلکار کے مطابق انھوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا اور جوابی فائرنگ کرنے لگے۔ ’میں نے ساتھی سے کہا کہ مجھے ...